عیدالاضحیٰ پر قربانی احتیاط سے کریں، ممنوعہ جانوروں سے پرہیز، سوشل میڈیا سے گریز کریں: ارشد مدنی

صفائی ستھرائی پر زور دیتے ہوئے مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کے باقیات کو سڑکوں، نالیوں یا گلیوں میں پھینکنے کے بجائے اس طرح دفن کیا جائے کہ تعفن نہ پھیلے۔

انہوں نے مسلمانوں کو تاکید کی کہ ہر ممکن حد تک اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ہمارے کسی عمل سے کسی کو اذیت یا تکلیف نہ پہنچے۔ انہوں نے خاص طور پر زور دیا کہ فرقہ پرست عناصر کی جانب سے اگر کسی قسم کی اشتعال انگیزی کی جائے تو اس پر ردعمل دینے کے بجائے صبر و تحمل سے کام لیا جائے اور فوری طور پر مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی جائے۔

مولانا ارشد مدنی نے آخر میں کہا کہ مسلمان کسی بھی حال میں مایوس نہ ہوں، اللہ پر کامل یقین رکھیں اور موجودہ حالات کا سامنا امن، محبت اور صبر و سکون کے ساتھ کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *