امریکی جنگ بندی تجویز فلسطینی مطالبات پر پوری نہیں اترتی: حماس

باسم نعیم نے کہا، “اس کے باوجود حماس کی قیادت فلسطینی عوام کے خلاف جاری تشدد اور انسانی بحران کے تناظر میں ذمہ داری کے ساتھ اس تجویز کا جائزہ لے رہی ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی ایسا راستہ نکلے جو فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے اور دیرپا امن و سکون کی ضمانت دے۔”

حماس کی طرف سے پہلے بھی کہا جا چکا ہے کہ اسے ثالثی کے ذریعے ایک نئی جنگ بندی تجویز موصول ہوئی ہے، اور وہ اس کا جائزہ اس زاویے سے لے رہی ہے کہ آیا یہ تجویز فلسطینی عوام کے مفادات کا تحفظ کر سکتی ہے یا نہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *