انکیتا بھنڈاری قتل کیس: تین سال بعد ہوا انصاف، ریزورٹ مالک پلکت آریہ سمیت تینوں ملزمان مجرم قرار

دہرادون: اتراکھنڈ کے مشہور انکیتا بھنڈاری قتل کیس میں کوٹ دوار کی عدالت نے تینوں ملزمان کو مجرم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے 19 سالہ انکیتا کے قتل کے مقدمے میں ریزورٹ کے مالک پلکت آریہ، منیجر سوربھ بھاسکر اور اسسٹنٹ منیجر انکت گپتا کو مجرم قرار دیا۔ اب عدالت سزا کا تعین کرے گی۔

یہ فیصلہ 30 مئی 2025 کو سنایا گیا۔ عدالت کے اس اہم فیصلے کا پورے ملک کو تین سال سے انتظار تھا۔ فیصلے کے دن کورٹ احاطے کے 200 میٹر کے دائرے کو پولیس نے سیل کر دیا تھا اور صرف وکلا، فریقین اور ضروری عدالتی عملے کو ہی اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *