بجرنگ پونیا نے کہا، ’’اگر پوکسو کا مقدمہ درست تھا تو برج بھوشن کو اب تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ اور اگر نہیں تھا تو پھر شروع ہی کیوں کیا گیا؟ اس لڑکی نے بیان دیا تھا، عدالت کس بیان کو مانتی ہے؟ اس پر بھی دباؤ ڈالا گیا اور یہی وجہ ہے کہ وہ پیچھے ہٹ گئی۔‘‘
انہوں نے کہا کہ حکومت برج بھوشن کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ انہیں اپنا ووٹ عزیز ہے۔ بجرنگ کے مطابق، ’’آج کل جو ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے۔ چھ لڑکیاں جنہوں نے شکایت کی، ان پر بھی دباؤ ہے۔ پوکسو والی لڑکی کو بھی دباؤ میں لایا گیا، اسی لیے اس نے بیان واپس لیا۔ اگر اس پر دباؤ نہ ہوتا تو وہ پیچھے نہ ہٹتی۔‘‘
