پاکستان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، راہل گاندھی کے سوالات عوام کی آواز ہیں: سنجے راؤت

ممبئی: شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمان سنجے راؤت نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں مرکز کی مودی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جو سوالات راہل گاندھی نے اٹھائے ہیں وہ ملک کے 140 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہیں۔

سنجے راؤت نے کہا، ’’راہل گاندھی نے پوچھا ہے کہ پاکستان پر بھروسہ کیوں کیا جائے؟ یہ سوال کیسے غلط ہو سکتا ہے؟ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ صرف بی جے پی کے ٹرولرز ہی یہ بات نہیں سمجھتے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *