[]
میٹنگ تقریباً تین گھنٹے تک چلی جس میں ایشیا کپ فائنل کو لے کر منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا اور ساتھ ہی آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی وَنڈے سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم سلیکشن پر بھی بات چیت ہوئی
ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ 2023 کا فائنل میچ 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس اہم مقابلے سے ٹھیک ایک دن قبل یعنی ہفتہ کے روز ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ راہل دراوڑ کی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ اہم میٹنگ ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس میٹنگ میں چیف سلیکٹر اجیت اگرکر بھی شامل ہوئے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق یہ آفیشیل میٹنگ نہیں تھی، پھر بھی بلے بازی کوچ وکرم راٹھوڑ اور گیندبازی کوچ پارس مہامبرے بھی شریک ہوئے۔ میٹنگ تقریباً تین گھنٹے تک چلی جس میں ایشیا کپ فائنل کو لے کر منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ ساتھ ہی میٹنگ میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے تین وَنڈے میچز کی سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم سلیکشن پر بھی بات چیت ہوئی۔
قابل ذکر ہے کہ ایشیا کپ فائنل مقابلے کے بعد ہندوستانی ٹیم ہندوستان میں ہی آسٹریلیا کے خلاف 3 ونڈے سیریز کھیلے گی۔ 22 ستمبر کو موہالی کے پنجاب کرکٹ ایسو سی ایشن اسٹیڈیم میں پہلا میچ کھیلا جائے گا اور دوسرا ونڈے 24 ستمبر کو اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 27 ستمبر کو راجکوٹ کے سوراشٹر کرکٹ ایسو سی ایشن اسٹیڈیم میں ہوگا۔
آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز ختم ہونے کے بعد ہندوستانی ٹیم عالمی کپ ٹورنامنٹ کے لیے قدم بڑھائے گی جو کہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والا ہے۔ عالمی کپ میں ہندوستان کا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف ہی 8 اکتوبر کو چنئی کے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم لیگ مرحلہ میں مجموعی طور پر 8 میچ کھیلے گئے اور پاکستان سے اس کا مقابلہ 14 اکتوبر کو ہوگا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;