[]
مہر خبررساں ایجنسی،صوبائی ڈیسک – محمد اکبری: ہر سال ماہ صفر کے آخری عشرے میں صوبہ خراسان کے قرب و جوار سے اہل بیت (ع) کے چاہنے والوں کا پرجوش سمندر مشہد مقدس کی طرف بڑھتا ہے۔ لوگ پیدل چل کر ولایت مداری کا عہد وفا نبھاتے ہیں۔ آٹھویں امام (ع) کے یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر سے سوگواران امام رضا ع کی بھرپور اور بڑی تعداد میں شرکت سے حرم رضوی کے صحن میں “مختلف اقوام کا نقطہ ولایت پر اکٹھا ہونے” کا عظیم اور پرشکوہ منظر تخلیق پاتا ہے۔
مشہد میں ایران بھر سے 6 ہزار ماتمی انجمنوں کی عزاداری کا پرشکوہ اجتماع
مذہبی مقدس شہر مشہد میں 6 ہزار مذہبی انجمنوں کی موجودگی اور ان کا امام رضا (ع) کے حرم کے قریب اپنی قبائلی روایات کے ساتھ ماتم کرنا اور پھر بڑی تعداد میں باجماعت نماز میں شرکت کرنا اور تعزیہ پڑھنا، نوجوانوں کا جوش و خروش، اور مزنی، آذری، لر، بلوچ، عرب، کرد اور دیگر مختلف ایرانی اقوام کا بلاے تفریق مل جل کر عزاداری کرنا “برادری اور مساوات” کی خوبصورت ثقافت کو منعکس کرتا ہے۔
امام رضا ع کے یوم شہادت پر مشہد میں منعقد ہونے والے پروگرام کچھ یوں ہیں:
خطبہ خوانی کی رسم جو سال میں دوبار برپا ہوتی ہے۔ ایک شب عاشورہ اور دوسری بار شہادت امام رضا کے دن۔ اسی طرح مرثیہ خوانی، شمع گردانی (مشعل برداری) زیارت امین اللہ کی تلاوت اور مجلس عزا کی برپائی اور عشائیہ کا پرشکوہ اہتمام شامل ہے۔
مشہد میں گاڑیوں کی آمدورفت میں 29 فیصد اضافہ
اگرچہ ہر سال حرم رضوی کے حکام کی طرف سے زائرین کی رہائش کے لیے کیے جانے والے انتظامات اور زائرین کے استقبال میں مشہد کے لوگوں کا فیاضانہ رویہ، اس عظیم الشان ماتمی کانفرنس کے انعقاد میں ہم آہنگی کے ممکنہ چیلنج کو دور کرتا ہے۔
تاہم ملک بھر سے اس سالانہ ماتمی پروگرام میں شرکت کے لئے زائرین کا سیل رواں ایک جامع نظام کا مستحق ہے جو آنے والے سالوں میں امام رضا ع کی شہادت کے موقع پر سوگواروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے لیے وضع کیا جائے۔
دوسری طرف ٹریفک پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس سال مشہد میں گاڑیوں کی آمدورفت میں پچھلے سال کے مقابلے میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایران کی ریلوے کے سی ای او نے بھی کہا ہے کہ اس سال 40 ہزار زائرین ٹرین کے ذریعے مشہد پہنچے ہیں۔
تاہم زائرین کی سہولت کے لئے تہران سے مشہد کے لئے خصوصی طور پر ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے کا منصوبہ زیر غور ہے تا کہ دنیا مشہد الرضا میں برپا ہونی والی پرشکوہ عزاداری اور عاشقان و سوگواران اہل بیت کا شاندار اجتماع دیکھ سکے۔