[]
حیدرآباد _ 15 ستمبر ( اردولیکس ) حیدرآباد کے نامپلی میں واقع نیلوفر ہاسپٹل سے چھ ماہ کے بچہ کا اغوا ہوگیا ۔بتایا جاتا ہے کہ گنڈی پیٹ علاقہ کے رہنے والے سلمان خان اپنی بیوی کے ساتھ 4 سالہ بڑے لڑکے کو علاج کے لئے ہاسپٹل میں شریک کروائے تھے ان کا چھوٹا بیٹا 6 ماہ کے فیصل خان کو ایک نامعلوم خاتون نے اس وقت لے کر فرار ہوگئی جب بچہ کی ماں کھانا لینے کے لئے ہاسپٹل کی پہلی منزل سے نیچے گئی تھی ماں کے واپس آنے کے بعد خاتون اور بچہ دونوں غائب تھے یہ واقعہ جمعرات کی شام پیش آیا۔
اسی دوران بچہ کی ماں نے بتایا کہ وہ فیصل خان کو دودھ پلا رہی تھی کہ ایک نامعلوم خاتون جو نائیٹی اور کالی ڈوپٹہ پہنی ہوئی تھی اس کے بازو بیٹھ گئی۔ خاتون نے بتایا کہ اس لڑکا بھی ہاسپٹل میں زیر علاج ہے اور بچہ کے ساتھ اس کا شوہر ہے وارڈ میں دو افراد کو رہنے نہیں دیا جا رہا ہے اس لئے وہ یہاں بیٹھنے آئی ہے خاتون کی بات پر بھروسہ کرتے ہوئے فیصل کی ماں بچہ کو اس کے حوالے کرتے ہوئے کھانا لانے نیچے گئی اور واپس آنے پر بچہ اور خاتون دونوں لاپتہ تھے
۔ لڑکے کے والد سلمان خان نے نامپلی پولیس میں شکایت درج کرائی۔ اور پولیس نامعلوم خاتون کی تلاش میں ہے اور ہاسپٹل کے سی سی کیمروں کی جانچ کررہی ہے
Breaking…
Unknown Women Kidnapped a 6-month-old boy in Nilofer Hospital within the Nampally PS limits. pic.twitter.com/ugzI3CypgA— Reporter shabaz baba (@ShabazBaba) September 14, 2023