کے سی آر‘ایک بارپھروزیر اعظم کے پروگرام سے دوررہیں گے؟

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ کے ایک بارپھر وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام سے غیر حاضررہنے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم مودی‘ شیڈول کے مطابق 8 جولائی کوورنگل کادورہ کرنے والے ہیں‘جہاں وہ 6100 کروڑ مالیتی مختلف ترقیاتی کاموں جن میں ہائی ویز اور قاضی پیٹ میں ریلوے ویاگن مینوفیکچرنگ یونٹ بھی شامل ہے‘کا سنگ بنیادرکھیں گے۔

بتایاجاتاہے کہ چیف منسٹرکے سی آر ایک بارپھر‘وزیر اعظم مودی کے پروگرام سے خودکودوررکھنے کا امکان ہے جبکہ وزیر اعظم مودی کے پروگرام میں چیف منسٹر تلنگانہ کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے مگر کے چندرشیکھرراؤ‘ وزیر اعظم کے پروگرام سے دوری اختیار کرسکتے ہیں۔

حکمراں جماعت بی آرایس کے قائدین‘مرکز سے قاضی پیٹ میں کوچ فیاکٹری کے قیام کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن اس مطالبہ کے باوجود وزیر اعظم نریندر مودی‘8جولائی کو ریلوے ویاگن فیاکٹری کاسنگ بنیادرکھنے والے ہیں۔

وزیر اعظم کے پروگرام سے چیف منسٹر کی دوری کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔آخری بار 8اپریل کو تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر‘وزیر اعظم کے خیرمقدم کے لئے ایرپورٹ نہیں پہونچے تھے۔

 بی جے پی کے سابق ایم ایل سی این رامچندر راؤ نے کہاکہ وزیر اعظم مودی نے گزشتہ 14 ماہ کے دوران 5 بار تلنگانہ کا دورہ کیا مگر چیف منسٹرکے سی آر نے ایک باربھی وزیر اعظم کا خیر مقدم نہیں کیا۔

 انہوں نے کہاکہ کے سی آر‘ اپنے عہدہ‘حیثیت سے برتاؤ نہیں کررہے ہیں اور وہ ریاست کے پروٹوکال کوبھی نظر اندازکررہے ہیں۔تلنگانہ کے عوام ضرور کے سی آر کوسبق سکھائیں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *