[]
حیدرآباد_ 7 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ انٹر ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ بورڈ حکام نے بتایا کہ سال اول اور دوسرے سال کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ 63 فیصد طلبہ انٹر سال اول میں اور 55 فیصد طلبہ ووکیشنل میں کامیابی حاصل کی ۔سال اول میں 2,52,055 طلباء نے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات میں شرکت کی جن میں سے 1,57,741 کامیاب ہوئے۔ ووکیشنل کورسز میں 18,697 طلباء نے شرکت کی اور 10,319 پاس ہوئے۔
دوسرے سال کے نتائج میں 46 فیصد جنرل طلبہ اور ووکیشنل میں 60 فیصد طلبہ پاس ہوئے۔جنرل میں 1,29,494 طلبہ نے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات میں شرکت کی اور 59,669 پاس ہوئے۔ ووکیشنل کورسز میں 11,013 طلباء نے شرکت کی اور 6,579 پاس ہوئے۔
سری چیتنیا جونیر کالج جگتیال کے طلبہ نے انرمیڈیٹ سسل اول میں شاندار مظاہرہ کیا ۔ موسیپٹلہ سری نیدھی نے انٹر سال اؤل بی پی سی میں 437/440 نمبرات حاصل کئے جبکے اسٹاف رپورٹر روزنامہ اعتماد جگتیال فضل بیگ کی دختر عروبا انیس نے 434/440 میں نمبرات حاصل کرتے ہوے ریاست میں چوتھا رینک حاصل کی عروبا انیس کی ابتدائی تعلیم دارلحسنات ڈی پی یس اسکول اور جیوتی ہائی اسکول میں دسویں جماعت میں 10 GPA حاصل کامیابی حاصل کی ۔ اور سری چیتنیا کالج میں فری داخلہ حاصل ہوا کرتے ہوے سال اول میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوے ریاست میں چوتھا رینک حآصل کرنے پر کالج پرنسپل اور دیگر نے مبارك باد دی
انٹر ایڈوانسڈ سپلیمنٹری نتائج کے لیے ویب سائٹ https://tsbie.cgg.gov.in، https://results.cgg.gov.in پر لاگ ان کر سکتا ہے۔