پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس: ایجنڈے سے اٹھ گیا پردہ، 4 بل ہوں گے پیش!

[]

’’18 ستمبر کو دیگر رسمی کام جیسے کاغذات رکھنے کے علاوہ آئین ساز اسمبلی سے شروع ہونے والے 75 سالوں کے پارلیمانی سفر، حصولیابیوں، تجربات، یادیں اور سبق موضوع پر ایک بحث منعقد کی جائے گی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>نئی پارلیمنٹ</p></div>
user

مرکزی حکومت کی طرف سے طلب کردہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کو لے کر ابھی تک ایجنڈا واضح نہیں تھا، لیکن اب اس سے پردہ اٹھا کیا ہے۔ 13 ستمبر کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کا جو بلیٹن جاری ہوا ہے، اس کے مطابق پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے پہلے دن، یعنی 18 ستمبر کو آئین ساز اسمبلی سے شروع ہوئے 75 سالہ پارلیمانی سفر پر گفتگو ہوگی۔ اس دوران 75 سالہ پارلیمانی سفر کی حصولیابیوں، تجربات، یادداشتوں اور حاصل سبق پر بحث ہوگی۔

بلیٹن میں لکھا گیا ہے ’’اراکین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پیر یعنی 18 ستمبر کو دیگر رسمی کام جیسے کاغذات رکھنے کے علاوہ آئین ساز اسمبلی سے شروع ہونے والے 75 سالوں کے پارلیمانی سفر، حصولیابیوں، تجربات، یادیں اور سبق موضوع پر ایک بحث منعقد کی جائے گی۔‘‘ اس کے علاوہ یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ پارلیمنٹ کی بحث کے دوران 4 بل بھی فہرست بند کیے گئے ہیں۔ ان میں ایڈووکیٹ امینڈمنٹ بل، پریس اینڈ رجسٹریشن آف پیریوڈیکلس بل، پوسٹ آفس بل اور چیف الیکشن کمشنر و دیگر الیکشن کمشنر تقرری سروس شرط بل شامل ہیں۔

اس سے قبل آج دن میں پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے بتایا تھا کہ پانچ رکنی پارلیمانی اجلاس کی شروعات سے ایک دن قبل 17 ستمبر کو سبھی سیاسی پارٹیوں کے فلور لیڈرس کی میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ پرہلاد جوشی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا کہ ’’میٹنگ کا دعوت نامہ سبھی متعلقہ لیڈروں کو بذریعہ ای میل بھیجا گیا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *