ہندوستان میں 16پاکستانی یوٹیوب چیانلس پر امتناع

نئی دہلی (آئی اے این ایس) ہندوستان نے 16 پاکستانی یوٹیوب چیانلس پر امتناع عائد کردیا ہے۔ان پر ہندوستان‘ اس کی فوج اور سیکوریٹی ایجنسیوں کے خلاف گمراہ کن بیانیہ کے علاوہ بھڑکاؤ اور فرقہ وارانہ حساس مواد پھیلانے کا الزام ہے۔

حکومت ِ ہند نے پہلگام حملہ کے بعد وزارت داخلہ کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا۔ ممنوعہ چیانلس میں ڈان نیوز‘ ارشاد بھٹی‘ سماء ٹی وی‘ اے آر وائی نیوز‘ بول نیوز‘ رفتار‘ دی پاکستان ریفرنس‘ جیو نیوز‘ سنونیوز ایچ ڈی اور رضی نامہ شامل ہیں۔

ان یو ٹیوب چیانلس کی مجموعی ویورشپ 6 کروڑ سے زائد ہے۔اسی دوران حکومت ِ پاکستان کے آفیشیل ایکس ہینڈل کو بھی معطل کردیا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *