[]
نئی دہلی _ ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں ٹیم انڈیا پہنچ گئی ہے۔ ٹیم انڈیا نے چوتھے سپر 4 میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دے دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم انڈیا 49.1 اوورز میں 213 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں سری لنکن ٹیم 41.3 اوورز میں صرف 172 رنز بنا سکی۔
ٹیم انڈیا کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ جسپریت بمراہ اور رویندرا جدیجا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج اور ہاردک پانڈیا نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے روہت شرما نے سب سے زیادہ 53 رنز بنائے۔
اس کے علاوہ کے ایل راہل نے 39 رنز کی اننگز کھیلی اور ایشان کشن نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے دونیت ویلز نے 5 اور چارتھ اسالنکا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔