[]
اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے شانگلہ ضلع میں جمعرات کو کرکٹ کھیل رہے آٹھ بچے لینڈ سلائیڈنگ کی زدمیں آکر ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ ریسکیو ٹیم نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ جمعرات سے ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث ہوئی۔
سرکاری ریسکیو ‘1122’ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کا ایک گروپ کل ایک ٹیلے کے نیچے میدان میں کرکٹ کھیل رہا تھا۔ اس دوران لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بچے ملبے تلے دب گئے۔
دیر رات گھنٹوں جاری رہنے والے آپریشن کے بعد ریسکیو ایجنسی، مقامی رضاکاروں اور پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے ملبے سے آٹھ لاشیں اور ایک زخمی بچے کو نکالا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اب کوئی بچہ ملبے کے نیچے نہیں ہے۔