کانگریس اور اپوزیشن اتحاد کا خوف دکھا کر مودی کو ڈرا نہیں سکتیں

[]

رائے پور: وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس اور اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد کی کوششوں پر سخت وار کرتے ہوئے کہا کہ… اگر وہ سوچتے ہیں کہ ایسا کرکےوہ مودی کو ڈرا پائیں گے تو انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ جو ڈر جائے وہ مودی نہیں ہوتا۔

چھتیس گڑھ اسمبلی کے سال کے آخر میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے بی جے پی کی وجے سنکلپ ریلی کے ذریعے مہم کا آغاز کرتے ہوئے مسٹر مودی نے آج یہاں کہا کہ جو لوگ ایک دوسرے کو پانی پی پی کر کوستے تھے، وہ ایک ساتھ آنے کی کوشش کررہے، وہ سوچتے ہیں کہ ایسا کرنے سے وہ مودی کو ڈرا سکیں گے، ہلا سکیں گے تو ملک کے بدعنوان لوگ کان کھول کر سن لیں، اگر وہ بدعنوای کی گارنٹی ہیں تو مودی بدعنوانی پر کارروائی کی گارنٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس نے ظلم کیا ہے وہ نہیں بچے گا۔ مجھ میں یہ کہنے کی ہمت ہے کیونکہ میرے پاس صرف وہی ہے جو آپ نے مجھے دیا ہے اس کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے پیچھے پڑیں گے، میری قبر کھودنے کی دھمکی دیں گے۔

 لیکن انہیں پتہ نہیں ہے جو ڈر جائے وہ مودی نہیں ہوتا۔ تقریباً آدھے گھنٹے کے اپنے خطاب میں مودی نے کانگریس پر شدید حملہ کیا اور اس پر بدعنوانی کی ماں ہونے کا الزام دہرایا۔ چھتیس گڑھ کی تعمیر میں بی جے پی کے اہم کردار کو یاد دلاتے ہوئے مودی نے کہا کہ صرف بی جے پی ہی چھتیس گڑھ کے لوگوں کو سمجھتی ہے، اور اس ریاست کو تیزی سے ترقی دے سکتی ہے۔

آج افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے گئے پروجیکٹوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہزاروں نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ رائے پور شاکھاپٹنم اکنامک کوریڈور سے جڑ کر ریاست میں مواقع پیدا کیے جائیں گے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *