[]
ماسکو: روس کے ریزورٹ شہر سوچی سے سائبیریا کے شہر اومسک جانے والے ایک مسافر طیارے کو ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے نووسیبرسک علاقے کے ایک کھیت میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ طیارے میں سوار تمام مسافروں کی سانسیں رک چکی تھیں۔
یورال ایئر لائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سرگئی اسکوراتوف نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
ایربس اے 320 طیارہ، جو روسی فضائی کیریئر یورال ایئرلائنز کے زیر انتظام تھا، نے ایک کھیت میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارے میں عملے کے چھ ارکان اور 23 بچوں سمیت 167 افراد سوار تھے۔
علاقائی محکمہ صحت نے بتایا کہ اس واقعے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ طیارے میں سوار بچوں میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔
مسٹر سکراتوف نے صحافیوں کو بتایا: ’اومسک کے قریب پہنچنے پر، لینڈنگ کے دوران، ہوائی جہاز کا ’ہرا‘ ہائیڈرولک سسٹم ناکام ہو گیا۔ عام طور پر، ہوائی جہاز میں تین ہائیڈرولک سسٹم ہوتے ہیں، سبز، پیلا اور نیلا۔“
انہوںنے کہا کہ ہوائی جہاز کے کمانڈر نے نووسیبرسک کے متبادل ہوائی اڈے پر اترنے کا فیصلہ کیا لیکن بعد میں اسے احساس ہوا کہ ایندھن کافی نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ طیارے کے مسافروں کو 100,000 روبل (1,058ڈالر) ادا کیا جائے گا۔
ایسا ہی ایک واقعہ چار سال قبل روس میں پیش آیا تھا۔ اس کے بعد روسی طیارے اے-321 کے پرندوں سے ٹکرانے کے بعد طیارے کو مکئی کے کھیت میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ حکام نے بتایا کہ طیارے میں 233 افراد سوار تھے۔ حادثے میں 23 افراد زخمی ہوگئے۔
یورال ایئرلائنس اے321 ماسکو کے جکووسکیہوائی اڈے سے226 مسافروں اور عملے کے سات ارکان کو لے کر روس کے زیر قبضہ والے کریمیا، میں سمفیروپول جا رہا تھا۔