ویٹیکن، ایرانی مندوب کا پوپ کی وفات پر اظہار تعزیت، یادگاری دفتر پر دستخط کئے

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، جنیوا میں اقوام متحدہ کے لئے ایران کے مستقل نمائندے علی بحرینی نے دنیا کے کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پوپ فرانسس کے انتقال کے یادگاری دفتر پر دستخط کئے۔

انہوں نے کیتھولک چرچ، ویٹیکن حکومت اور ان کے تمام پیروکاروں اور چاہنے والوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ایرانی مندوب نے ناانصافی کے مقابلے میں امن، انسان دوستی اور مذاہب کے درمیان مکالمے کے فروغ کے سلسلے میں پوپ فرانسس کے کردار کو سراہا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *