ہتک عزت معاملہ: ٹی ایم سی لیڈر ساکیت گوکھلے کو دہلی ہائی کورٹ کا جھٹکا، 50 لاکھ ہرجانہ جمع ہونے تک تنخواہ ضبط

یہ حکم لکشمی پوری کی اس عرضی کی سماعت کے دوران جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے اپنی حمایت میں ڈگری نافذ کرنے کی درخواست کی تھی۔ یاد رہے کہ لکشمی پوری نے 2021 میں دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا، ان کا الزام تھا کہ ساکیت گوکھلے نے ان کے مالی معاملات اور جنیوا میں ان کی ملکیت والے اپارٹمنٹ کے حوالے سے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے، جس سے ان کی ساکھ اور نیک نامی کو شدید نقصان پہنچا۔

عدالت نے یکم جولائی 2024 کو ساکیت گوکھلے کو یہ ہدایت دی تھی کہ وہ معافی کا باقاعدہ اشاعت کریں اور 50 لاکھ روپے ہرجانہ دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، عدالت نے ان پر یہ پابندی بھی عائد کی تھی کہ وہ لکشمی پوری کے خلاف سوشل میڈیا یا کسی بھی الیکٹرانک پلیٹ فارم پر مزید کچھ بھی شائع نہ کریں۔

اگرچہ ساکیت گوکھلے کی ایک الگ عرضی، جس میں انہوں نے اس فیصلے کو واپس لینے کی درخواست کی ہے، ایک دوسری بنچ کے زیر سماعت ہے لیکن عدالت نے واضح کیا کہ موجودہ کارروائی پر کوئی روک یا اسٹے نافذ نہیں ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *