
حیدرآباد ۔ کے این واصف
جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی علاقے پہلگام مین ہوئے بدبختانہ دہشت گرد حملے کی سعودی عرب نے شدید الفاظ مین مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ دہشت گرانہ حملے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہر طرح کی دہشت گردی اور شدت پسندی کو مسترد کرتا ہے۔ سعودی عرب نے ہلاک شدگان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے ہندوستانی
حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
