تیجسوی کا نتیش حکومت پر کرپشن کا الزام، کہا- ’ہر ٹینڈر میں وزرا کے لیے 30 فیصد کمیشن طے!‘

راجدھانی پٹنہ میں ہفتہ کو منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا کہ حکومت جان چکی ہے کہ اب وہ اقتدار میں واپس نہیں آئے گی، اس لیے جلد بازی میں فیصلے لیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے تین مہینے میں کابینہ اجلاس کے دوران 76 ہزار کروڑ روپے کے منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے، جن میں زیادہ تر منصوبے تعمیرات سے متعلق ہیں۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ ریاست میں مالی بدنظمی کا یہ حال ہے کہ ہر سال 25 سے 30 ہزار کروڑ روپے قرض کی ادائیگی میں خرچ ہو جاتے ہیں، اس پر سود الگ سے عائد ہوتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت سرکاری خزانے کا استعمال اپنی سیاسی تشہیر اور انتخابی مہم کے لیے کر رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *