دو ہزار روپے سے زیادہ کے ’یو پی آئی‘ لین دین پر ’جی ایس ٹی‘ لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں، حکومت کا اعلان

وزارت کے مطابق ان اقدامات نے ہندوستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے مضبوط نظام کو استوار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بین الاقوامی ادارے اے سی آئی ورلڈ وائیڈ کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق، سال 2023 میں عالمی سطح پر حقیقی وقت میں ہونے والے لین دین میں ہندوستان کی حصہ داری 49 فیصد رہی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان اس میدان میں عالمی رہنما بن چکا ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ یو پی آئی لین دین کی مالیت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جو مالی سال 2019-20 میں 21.3 لاکھ کروڑ روپے تھی، جبکہ مارچ 2025 تک اس میں زبردست اضافہ ہو کر یہ مالیت 260.56 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

خاص طور پر پرسن ٹو مرچنٹ (پی ٹو ایم) لین دین کی مالیت 59.3 لاکھ کروڑ روپے تک جا پہنچی ہے، جو تاجروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور صارفین کی بھروسے مندانہ اپنائیت کو ظاہر کرتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *