سپریم کورٹ کی اس کارروائی پر عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وقف ترمیمی بل مکمل طور پر غیر آئینی ہے اور اسی مؤقف کو وہ پہلے بھی جے پی سی اور پارلیمنٹ میں اٹھا چکے ہیں۔
سنجے سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا، ’’وقف ترمیمی بل پوری طرح غیر آئینی ہے، یہی بات میں نے جے پی سی کے سامنے اور ایوان میں کہی تھی۔ سپریم کورٹ نے مرکز سے جو سوالات کیے ہیں، ان کا حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ ابھی بھی وقت ہے، مان لو کہ یہ ملک بابا صاحب کے لکھے ہوئے آئین سے چلے گا، کسی نریندر مودی کے فرمان سے نہیں۔‘‘
