
تلنگانہ کانگریس کی خاتون لیڈر شیراز خان کا انتقال، آج مہدی پٹنم میں نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی
تلنگانہ کانگریس کی متحرک لیڈر اور سماجی کارکن محترمہ شیراز خان، جو ٹی پی سی سی اقلیتی لیڈر جناب ساحل خان کی اہلیہ تھیں، انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی خبر سے سیاسی و سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر مسجدِ عزیزیہ، مہدی پٹنم، حیدرآباد میں ادا کی جائے گی۔ احباب اور متعلقین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شرکت کر کے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کریں۔
مرحومہ کا مکان سکینہ کمپلیکس (تیسری منزل)، مہدی پٹنم، مہاراجہ سویٹس کے پیچھے، ملا بار گولڈ شوروم کے قریب واقع ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
