[]
اساتذہ کو اپنی پوری صلاحیتیں بروئے کار لانے کی تلقین
اردو میڈیم اساتذہ کے تربیتی پروگرام سے ڈی ای او ہنمکنڈا ڈاکٹر عبدالحئی کا خطاب
حکومت تلنگانہ کی جانب سے منعقد کی جا رہی اردو میڈیم فوقانیہ سطح کے اساتذہ کیلئے تربیتی پروگرام گورنمنٹ ہائی اسکول پٹرول پمپ ہنمکنڈا میں منعقد ہوا اس پروگرام کی صدارت مقامی صدر مدرس پدماوتی نے کی ۔پروگرام کے کورس ڈائریکٹر اکیڈمک مانیٹرنگ افیسر سرینیواس بھی اس وقت موجود تھے اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے ضلعی تعلیمی افسر ڈاکٹر عبدالحئی نے کہا کہ اساتذہ کو مستقبل کے معماروں کے تیار کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے
اساتذہ کرام اپنی پوری صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اپ کو متحرک رکھتے ہوئے موجودہ چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اپنے اپ کو اپ ٹوڈیٹ رکھتے ہوئے تدریسی و اکتسابی عمل انجام دینے کا مشورہ دیا انہوں نے کہا کہ انتی پروگرام پر عمل اآوری کرتے ہوئے ہمارے مدارس میں طلباء کی تعداد میں کمی کے مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے انہوں نے اساتذہ کو پیشہ ورانہ ترقی کے لیے درکار وسائل کا استعمال کرتے ہوئے طلبہ کو مسابقتی جذبہ کا حامل بنانے کا مشورہ دیا
سری نواس اے ایم او نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بتائے رکن ریاستی ریسورس گروپ محمد خواجہ مجتہد الدین، وحید اللہ خان اور ریسورس پرسنس اعجاز اقبال اور ثروت جہاں، سابقہ اردو اکیڈمک مانیٹرنگ افیسر سلیماحمد و دیگر موجود تھے۔ متحدہ ضلع ورنگل اور ضلع کھمم کے تمام اساتذہ اس موقع پر موجود تھے۔