ڈی آئی جی وجے کمار نے خود کو گولی مار کر کرلی خودکشی

[]

چنئی _ 7 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) تمل ناڈو کے کوئمبٹور رینج کے ڈی آئی جی سی وجے کمار نے آج صبح خودکشی کرلی۔ انہوں نے  اپنے گن مین کی پستول سے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا ۔ یہ واقعہ کوئمبٹور کے کیمپ آفس میں پیش آیا۔ وجے کمار آج صبح جاگنگ کرنے گئے تھے۔ انہوں نے ریس کورس پر کیمپ آفس پہنچنے کے بعد صبح 6.50 بجے خود کو گولی مار لی۔ لیکن ایک سینئر افسر نے کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انہوں نے خودکشی تشدد کیوں کی۔

 

ڈی آئی جی وجے کمار کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کوئمبٹور میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا۔ وجے کمار نے 6 جنوری کو کوئمبٹور رینج کے ڈی آئی جی افسر کے طور پر چارج لیا تھا۔ اس سے پہلے انہیں انا نگر کا ڈی سی پی بنایا گیا تھا۔ تمل ناڈو کے چیف منسٹر ایم کے اسٹالن نے ڈی آئی جی وجے کمار کی موت پر صدمے کا اظہار کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی کی موت سے ریاستی محکمہ پولیس کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے۔ چیف منسٹر نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *