[]
حیدرآباد: حیدرآباد میں آج سہ پہرزبردست گرج چمک کے ساتھ دھواں دھاربارش ہوئی۔ حالانکہ صبح سے ہی موسم ابرآلود تھا لیکن دوپہر کے بعد آسمان پربادل چھا گئے اوراچانک بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
کئی مقامات پر بہت ہی زورکی آوازوں کے ساتھ گرجنے سے لوگوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ بارش کی وجہہ سے سڑکوں پر پانی جمع دیکھا گیا جس کی وجہہ سے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دھواں دھاربارش کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد کئی مقامات پر ہلکی یا تیزبارش یا بوندا باندی ہورہی ہے۔ بارش کی وجہہ سے موسم سرد ہوگیا ہے۔