[]
نئی دہلی: سعودی عرب کی میڈیا وزارت جی 20 لیڈروں کی چوٹی کانفرنس کے ساتھ مل کر تین روزہ پروگرام کی میزبانی کر رہی ہے اس تقریب کا مقصد سیاحت، تفریح، ٹیکنالوجی، ثقافت اور کھیلوں کے شعبوں میں سعودی عرب کے عظیم الشان منصوبوں کا عمیق اور تفاعلی تجربہ فراہم کرنا ہے۔
اس نمائش کا سب سے اہم موضوع ویژن 2030 ہے،جو مملکت سعودی العربیہ کی ایک پہل ہے، جس کا مقصد ملک کو اقتصادی، سماجی اور ثقافتی طور پر متنوع اور رنگارنگ بنانا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کی وزارت کے زیر اہتمام اس پروگرام میں سعودی کی وزارت ثقافت، انوسٹ سعودی، سعودی وزارت کھیل، سعودی وزارت توانائی، ریڈ سی گلوبل، ایس ڈی اے آئی اے، ایف آئی آئی انسٹی ٹیوٹ، رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس کونوز، سی جی سی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی نمائش کی گئی ہے۔ یہ نمائش نئی دہلی میں 9 تا 11 ستمبر چل رہی ہے۔
میڈیا اویسس میں متعدد وزراء اور اعلیٰ سعودی حکام کی شرکت متوقع ہے۔ یہ نمائش اوبرائے ہوٹل، نئی دہلی میں جاری ہے۔ یہ تقریب ایچ آر ایچ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے جی20 رہنماؤں کے چوٹی اجلاس کے لیے نئی دہلی، ہندوستان کے دورے کے متوازی طور پر منعقد کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ میڈیااویسس کا پہلا ایڈیشن جون 2023 میں جدہ میں 32ویں عرب چوٹی کانفرنس کے ساتھ مل کر منعقد ہواتھا۔