تہور رانا کو ہندوستان لانے کے پیچھے سیاسی مقصد: سنجے راوت

سنجے  راوت  نے کہا کہ اگر بی جے پی رانا کا کریڈٹ لینا چاہتی ہے تو اسے پلوامہ حملے کا کریڈٹ بھی لینا چاہیے۔ بی جے پی کو پاکستان میں پھنسے کلبھوشن جادھو کو بھی واپس لانا چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے جمعہ کو کہا کہ تہور رانا کو ہندوستان لانے کے پیچھے ایک “سیاسی مقصد” ہے ۔سنجے  راوت نے اپنے بیان میں الزام لگایا کہ رانا کو بہار اور مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے ہندوستان لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا کو بہار اور مغربی بنگال کے انتخابات سے پہلے پھانسی دی جائے گی اور اس معاملےکو پری پول مہم کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر رانا کو ہندوستان لایا گیا ہے تو انتظامیہ اور تفتیشی ایجنسیوں کی تعریف کرنی چاہیے، بی جے پی اس کا کریڈٹ کیوں لے، رانا کو ہندوستان لانے کا عمل کانگریس کے دور میں شروع ہوا، اس لیے حکمران جماعت کو اس کا کریڈٹ نہیں لینا چاہیے‘۔

 بی جے پی پر بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “رانا سے پہلے ابو سالم کو بھی اسی طرح کے عمل کے ذریعے ہندوستان لایا گیا تھا۔ اگر بی جے پی رانا کا کریڈٹ لینا چاہتی ہے تو اسے پلوامہ حملے کا کریڈٹ بھی لینا چاہیے۔ بی جے پی کو پاکستان میں پھنسے کلبھوشن جادھو کو بھی واپس لانا چاہیے۔”


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *