اقوام متحدہ، دہشت گرد صہیونی حکومت عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، ایرانی مندوب

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل مندوب، امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ صہیونی حکومت کا دہشت گردانہ طرز عمل عالمی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

ایروانی نے غزہ میں اسرائیلی حملوں اور محاصرے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غیر قانونی طور پر فلسطینی علاقوں میں آبادکاری جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کے ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ غزہ کی پٹی اب بھی تباہی کا شکار ہے اور اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، جس سے سویلین کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے غزہ میں امدادی کاموں کو محدود کر دیا ہے، جس سے ہزاروں فلسطینیوں کو انسانی بحران درپیش ہے۔ ایروانی نے مزید کہا کہ ایران فلسطینیوں کی حمایت کرتا ہے اور غزہ میں ایک مستقل اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

ایروانی نے پورے خطے میں ہونے والی صہیونی غیر قانونی کارروائیوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل کا جارحانہ رویہ نہ صرف فلسطین بلکہ پورے مشرق وسطی میں عدم استحکام کا باعث بن رہا ہے۔

ایران کے سفیر نے گذشتہ مہینوں میں امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں ایران میں ہزاروں بے گناہ شہری شہید ہوئے ہیں۔ عالمی سطح پر ان اقدامات کی بھرپور مذمت کی جانی چاہیے۔ اسرائیل اور امریکہ کو ان جنگی جرائم کا جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے متحد ہوکر قدم اٹھائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *