منشیات فروش میاں بیوی کی جائیداد قرق

[]

سری نگر: منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے بانڈی پورہ پولیس نے منشیات فروش میاں بیوی کی جائیداد ضبط کی۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منشیات فروش خورشید احمد وازہ اوراس کی اہلیہ پوشہ بیگم ساکن وارڈ نمبر پانچ بانڈی پورہ کی 56.60لاکھ روپیہ مالیت کی جائیداد کو منسلک کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منشیات فروش جوڑے کی جائیداد کو 68این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ مجاز اتھارٹی سے باضابط طورپر قانونی منظوری حاصل کرنے کے بعد جائیداد کو قرق کیا گیا۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ منشیات فروش جوڑے نے ممنوع نشیلی اشیائکی خرید و فروخت سے حاصل شدہ رقم سے ہی جائیداد بنائی ہے۔

میاں بیوی اس وقت پی آئی ٹی ایکٹ کے تحت کورٹ بلوال جیل اور سری نگر سینٹر جیل میں مقید ہے۔دریں اثنا عوام الناس سے بارہ مولہ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں لہذا ان کی جائیدادیں ضبط کرنا اب ناگزیر بن گیا ہے تاکہ اس وبا کا قلع قمع یقینی بن سکے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *