آلودگی کم کرنے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال ہونا چاہیے، سپریم کورٹ نے مرکز کو تجویز پیش کرنے کی دی ہدایت

سپریم کورٹ نے آلودگی میں کمی لانے کے لیے سرکاری محکموں کو الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کو اپنانے کے تعلق سے مرکزی حکومت کو 30 اپریل تک ایک تجویز پیش کرنے کو کہا ہے۔ جسٹس ابھئے ایس اوکا اور اجول بھوئیاں کی بنچ نے بدھ کو ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایشوریہ بھاٹی کو اپریل تک اس سلسلے میں تجویز پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سماعت کے دوران بھاٹی نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ فی الحال دہلی میں 60 لاکھ گاڑیوں کی ویلیڈیٹی پوری ہو چکی ہے جبکہ این سی آر میں ویلڈ گاڑیوں کے دائرے سے باہر جا چکے سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کی تعداد تقریباً 25 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *