الجولانی کی عراقی حکام کے ساتھ ملاقات کرانے کے لئے ترکی کی جولانیاں!

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترک حکام آئندہ ہفتہ کو انطالیہ کانفرنس کے موقع پر الجولانی اور عراقی حکومت کے عہدیداروں کے درمیان ملاقات کا اہتمام کرنے کے خواہاں ہیں۔ 

ایک سینئر عراقی عہدیدار نے کہا: ترکی عراقی حکام اور الجولانی کے درمیان ملاقات میں سہولت فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آئندہ ہفتے کو مذکورہ کانفرنس کے موقع پر ترک وزارت خارجہ کی نگرانی میں فریقین کے درمیان ملاقات کے لئے کوشش کی جائے گی، جس میں احمد الشعراء اور عراق کے سرکردہ حکام شرکت کریں گے۔

مذکورہ عراقی عہدیدار نے مزید بتایا کہ ترکی  الجولانی اور عراقی وزیر اعظم کے درمیان ملاقات کے لئے کوشش کر رہا تھا، لیکن السودانی کی جانب سے بدھ کی صبح تک اس مسئلے کی تصدیق نہیں کی گئی اور اب عراقی وزیر خارجہ فواد حسین اور کردستان ریجن کے سربراہ نیچروان بارزانی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *