چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ؛ بیجنگ نے 84 فیصد ٹیرف کے ساتھ جواب دیا

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکہ کی جانب سے چین کے خلاف نئے ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد بیجنگ نے بھی امریکی اشیا پر 84 فیصد اضافی کسٹم ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

چین کی وزارت خزانہ کے اعلان کے مطابق، نئے ٹیرف کا اطلاق کل (10 اپریل) سے ہوگا۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی شام اعلان کیا کہ چینی مصنوعات پر امریکی ٹیرف آج سے 104 فیصد کی شرح سے نافذ کئے جائیں گے۔ 

 اب بیجنگ کی جوابی کارروائی دنیا کی دو اقتصادی طاقتوں کے درمیان شدید تجارتی جنگ میں اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔

 بیجنگ کی جوابی کاروائی کے جواب میں امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کی طرف سے 84 فیصد کی شرح سے لگائے گئے جوابی محصولات افسوسناک ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *