یورپی یونین نے امریکہ پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کر دیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین نے اسٹیل کے شعبے میں 21 ارب یورو کی امریکی اشیاء پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 دوسری طرف یورپی یونین کمیشن نے امریکی ٹیرف کے خلاف اپنے ابتدائی جوابی اقدامات پر عمل درآمد کے لئے یورپی یونین کے رکن ممالک کی حمایت کا اعلان کیا ہے، جو 15 اپریل سے نافذ العمل ہوں گے۔ 

یورپی کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم منگل سے امریکہ پر 25 فیصد محصولات عائد کریں گے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ یورپی یونین کے ممالک نے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *