ٹی یو ایف آئی ڈی سی اسپیشل فنڈ سے شہر کے مختلف ڈیویثزنس میں زیر التوا ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے.

ٹی یو ایف آئی ڈی سی اسپیشل فنڈ سے شہر کے مختلف ڈیویثزنس میں زیر التوا ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے.

صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی آر اینڈ بی عہدیداروں سے ملاقات و تحریری نمائندگی.

نظام آباد. 8/اپریل (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر مجلس قائدین نے آج محکمہ آر اینڈ بی عہدیداروں سپرنٹنڈنٹ انجنئیر و ڈپٹی انجنئیر پراوین سے ملاقات کی. اس موقع پر مجلسی قائدین نے بتایا کہ سابقہ تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے نظام آباد اربن کو بحوالہ جی او نمبر 658/NMC/100 Cr/03/2022-23 بتاریخ 23-03-2023 کو TUFIDC اسپیشل فنڈ کے تحت نظام آباد مونسپل کارپوریشن کی جانب سے اربن ڈیولپمنٹ کیلئے 100 کروڑ روپے منظور کئے گئے تھے. الحمداللہ صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی و نظام آباد مجلسی انچارج و ایم ایل اے ملک پیٹھ احمد بن عبداللہ بلعلہ نے سابقہ تلنگانہ ریاستی حکومت کے وزیر بلدی و مونسپل کے ٹی راما راو اور سابقہ رکن اسمبلی نظام آباد اربن بی گالہ گنیش گپتا سے کامیاب نمائندگی کے بعد TUFIDC اسپیشل فنڈ 100 کروڑ روپے میں سے نظام آباد اربن اقلیتی علاقوں و ڈیویثزن کے سی سی روڈ. ڈرین. کلورٹس ڈیولپمنٹ کیلئے 21 کروڑ منظور کروایا گیا تھا. جس میں پیکج نمبر – فیس 5 َ انٹرنل سی سی روڈس. ڈرینس. کلورٹس ڈیولپمنٹ کیلئے ڈیویثزن 12-13-14 میں 5 کروڑ 50 لاکھ. پیکج نمبر 10 – فیس 5 انٹرنل سی سی روڈس. ڈرینس. کلورٹس ڈیولپمنٹ کیلئے ڈیویثزن 30-31 میں 5 کروڑ 20 لاکھ پیکج نمبر 11 فیس 5 انٹرنل سی سی روڈس. ڈرینس اور کلورٹس ڈیولپمنٹ کیلئے ڈیویثزن 29-32-54-55-53-60 میں 6 کروڑ 9 لاکھ روپے یہ تمام ترقیاتی کام تقریباً ڈیویثزنس میں مکمل ہوچکے ہیں. ماباقی ڈیویثزنس میں گزشتہ منعقدہ اسمبلی انتخابات کے موقع پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی وجہ سے تقریباً ترقیاتی کاموں پر روک لگانے کی وجہ سے کام ادھورے چھوڑ دیئے گئے. اس خصوص میں مجلس قائدین نے آر اینڈ بی عہدیداروں سے کہا کہ اسپیشل فنڈ سے ادھورے چھوڑے گئے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد کنٹریکٹرس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کاموں کے آغاز کی خواہش کی ہے. علاوہ ازیں پیکج نمبر 12 فیس 5 انٹرنل سی سی روڈ ڈرینس. کلورٹس ڈیولپمنٹ کیلئے ڈیویثزن 33-51-52-57-59 میں 4 کروڑ 22 لاکھ کی لاگت سے ان کاموں کے ٹنڈر منظور ہونے کے بعد متعلقہ کنٹراکٹر نے کاموں کا آغاز نہیں کیا ہے. انہوں نے کہا کہ 4.21 کروڑ کے پیکج کو جلد از جلد دوبارہ ٹنڈر طلب کرتے ہوئے کاموں کا آغاز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریری نمائندگی کی گئی. مجلس قائدین کی موثر نمائندگی کے بعد آر اینڈ بی عہدیدار ڈپٹی ایکزیکٹیو انجینئر پراوین نے متعلقہ کنٹراکٹر کو جلد از جلد TUFIDC کے تحت ادھورے کاموں کے آغاز کی ہدایت دی ہے. ساتھ ہی ساتھ ڈیویثزن 33-51-52-57-59 میں ترقیاتی کاموں کیلئے 4.51 کروڑ پیکج کے کاموں کا دوبارہ ٹنڈر کی منظوری کے ذریعے ترقیاتی کاموں کا آغاز کرنے کی ہدایت دی ہے. اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل. ضلع صدر محمد فیاض الدین ٹاون جنرل سیکرٹری محمد شہباز احمد سابقہ کارپوریٹرس محمد ریاض احمد. عبدالعلی. عبدالسلیم. مرزا افسر بیگ. محمد مستحسین. اور ارشد پاشاہ. خلیل احمد. امر فاروق موجود تھے.

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *