ایران اتحاد امت واحدہ کا علمبردار ’’مولانا پیر نقشبندی ‘‘ آغا مہدی پور آغا حکیم الٰہی اور آغا شاہ رخی کو روحانی تبرکات کی پیشکشی

آج شام آغائی مہدی شاہ رخی ہز اکسلنسی کونسل جنرل آف اسلامی جمہوریہ آف ایران کی جانب سے ایرانی کونسلیٹ کے سبزار پر رہبرایران علامہ قومنائی کے ہندوستان میںمتعینہ نمائندے آغا مہدی مہدی پور صاحب کی ودائی اور آپ کی جگہ نئے نمائندے برائے ہندوستان آغا ئے محترم حکیم الٰہی صاحب کی آمد پر ایک پر اثر تقریب امت واحدہ کے عین مطابق منعقد کی گئی جس میں اسلام کے مختلف فرقوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اتحادامت محمدی ﷺ کا عظیم مظاہرہ پیش کیا۔ اس یادگار تقریب میں مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری وارث سرکار وطنؒ چشتی چمن نے خصوصی خطاب فرمایا ۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین مولاناقاری سید متین علی شاہ قادری، جناب جعفر حسین چیف ایڈیٹر صدائے حسینی ،جناب میر ہادی علی چیف ایڈیٹر روزنامہ بے مثال کے علاوہ مختلف ذاکرین نے ایرانی مہمان رہنمائوں کی کی خد مات کو پر اثر خراج عقیدت پیش کیا۔ جبکہ محترمہ فاطمہ پی آر او نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *