ہٹ اینڈ رن: جئے پور میں بے قابو کار نے کئی دوپہیہ گاڑیوں اور پیدل مسافروں کو روندا، 2 کی موت، 7 افراد زخمی

پولیس کی اطلاع کے مطابق ہٹ اینڈ رن کا یہ واقعہ راجستھان کے جئے پور کے ناہرگڑھ علاقے میں ہوا جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کا ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ایک سفید رنگ کی بے قابو کار کئی گاڑیوں کو ٹکر مارتی ہوئی آگے نکل گئی۔ گاڑیوں اور لوگوں کو روندنے کا یہ فوٹیج رونگٹے کھڑے کرنے والا تھا۔

حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے فوراً کار کا پیچھا کرکے اسے گھیر لیا اور ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کی ابتدائی جانچ کے مطابق ڈرائیور گاڑی چلاتے وقت کافی نشے میں تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *