پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھائی گئی لیکن قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا

نئی دہلی: حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں فی لیٹر 2 روپے کا اضافہ کیا، لیکن اس اضافے سے عام صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

یہ فیصلہ تیل کی عالمی قیمتوں میں جاری اتار چڑھاؤ اور ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جوابی ٹیرف کے اعلان کے درمیان کیا گیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 8 اپریل سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کے محکمہ محصولات نے آج جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا کہ پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں یہ اضافہ کیا گیا ہے۔

دریں اثنا، پٹرولیم کی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اس اضافے کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالیں گی۔
اس اضافے کے بعد پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی 13 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 10 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *