افریقی یونین کا زبردست اقدام، صیہونی نمائندے کو نکال باہر کر دیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افریقی یونین کے عہدیداروں نے ایتھوپیا میں صیہونی رژیم کے سفیر کو یونین کے صدر دفتر سے نکال باہر کر دیا۔ 

 افریقی یونین کے رکن ممالک نے یونین کے سالانہ اجلاس میں صیہونی سفیر کی شرکت کی  سختی سے مخالفت کی، جس کے نتیجے میں انہیں یونین کے صدر دفتر سے نکال دیا گیا۔

واضح رہے کہ صیہونی رژیم کو غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملوں کے باعث دنیا بھر میں عوامی نفرت اور رسوائی کا سامنا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *