بی جے پی لیڈر کریٹ سومیّا نے مہاراشٹر کی 72 مساجد کے خلاف ایف آئی آر کیوں درج کرائی؟

کریٹ سومیا کا کہنا ہے کہ ’’میں نے 5 اپریل کو گوونڈی واقع شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ 72 مساجد پر بغیر قانونی اجازت کے لاؤڈاسپیکر لگائے گئے ہیں۔

مسجد، علامتی تصویر آئی اے این ایسمسجد، علامتی تصویر آئی اے این ایس
مسجد، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

مہاراشٹر کے ممبئی واقع مان خرد گوونڈی کی 72 مساجد کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر بی جے پی لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ کریٹ سومیّا کی شکایت پر درج ہوئی ہے، جس کی جانکاری خود سومیّا نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے دیا ہے۔

کریٹ سومیّا کا کہنا ہے کہ انھوں نے 5 اپریل کو گوونڈی کے شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں اپنی شکایت درج کرائی تھی۔ اس شکایت میں انھوں نے کہا تھا کہ 72 مساجد پر غیر قانونی طریقے سے لاؤڈاسپیکر لگائے گئے ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ یہ لاؤڈاسپیکر بغیر کسی قانونی اجازت کے لگائے گئے ہیں، جو کہ عوامی مقامات پر صوتی آلودگی کنٹرول سے متعلق اصولوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔

کریٹ سومیّا نے 6 اپریل کو کی گئی اپنی پوسٹ میں مذکورہ بالا جانکاری دی، اور ساتھ ہی آر ٹی آئی کی ایک کاپی بھی شیئر کی، جس ان مساجد کے نام دیے گئے ہیں جہاں لاؤڈاسپیکر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ کریٹ سومیّا نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہر دن زور زور سے ہارن بج رہے ہیں۔ کسی بھی مسجد نے لاؤڈاسپیکر/ہارن کی اجازت نہیں لی ہے۔ ہم نے کل (5 اپریل) شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ کل (7 اپریل) سے کارروائی کی جائے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *