اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرشنا الاورُو نے بتایا کہ پیر کو راہل گاندھی بہار آئیں گے اور تین اہم پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ ان کا پہلا پروگرام بیگوسرائے میں ہوگا، جہاں وہ ‘پلاین روکو، نوکری دو’ یاترا میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ پٹنہ پہنچیں گے، جہاں وہ ایک آئینی کانفرنس میں شامل ہوں گے۔ دن کے اختتام پر وہ کانگریس کی ایک اہم میٹنگ میں حصہ لیں گے، جہاں تنظیمی امور اور انتخابی حکمت عملی پر گفتگو متوقع ہے۔
لالو یادو کے ساتھ کرشنا الاورُو کی یہ پہلی ملاقات تھی، کیونکہ انہوں نے حال ہی میں بہار کانگریس کے انچارج کا عہدہ سنبھالا ہے۔ ملاقات کے دوران لالو یادو کی صحت بہتر بتائی گئی اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ جلد ہی دہلی سے پٹنہ لوٹیں گے۔
