دہلی ایرپورٹ ٹرمنل 3 پر اسمارٹ پولیس بوتھ کا افتتاح

نئی دہلی (پی ٹی آئی) دہلی کے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے ٹرمنل 3 میں ایک اسمارٹ پولیس بوتھ کا ہفتہ کے دن افتتاح عمل میں آیا۔

یہ بوتھ رئیل ٹائم انفارمیشن‘ ای ایف آئی آر فائلنگ‘ ایمرجنسی ہیلپ لائن‘ انٹرایکٹیو ہیلپ لائن سپورٹ اور لائیو سرویلانس جیسی سہولتوں سے لیس ہے۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

اس پہل کا مقصد ایرپورٹ سیکوریٹی اور ڈیجیٹل پولیسنگ کو مستحکم کرنا ہے۔ اسے دہلی پولیس اور دہلی انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹڈ نے مل کر تیار کیا ہے۔ اس کا افتتاح لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

اس بوتھ پر پروازوں کی آمد اور روانگی کی رئیل ٹائم جانکاری ملے گی۔ سیکوریٹی الرٹ‘ ایمرجنسی رابطہ کی تفصیلات اور سفری رہنمایانہ خطوط بھی ڈیجیٹل بورڈ اور انٹرایکٹیو پیانلس کے ذریعہ دستیاب ہوں گی۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *