ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی سے عالمی منڈیوں میں ہلچل، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں 5 فیصد سے زائد کی گراوٹ

ہندوستانی بازار بھی اس بھنور سے بچ نہ سکے۔ ممبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس انڈیکس 930.67 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 75,364.69 پر بند ہوا، جو 1.22 فیصد کی کمی ہے۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی انڈیکس 345.65 پوائنٹس یعنی 1.49 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 22,904.45 پر بند ہوا۔ ایک موقع پر سینسیکس میں 1,000 پوائنٹس سے زیادہ کی گراوٹ دیکھی گئی، تاہم بعد میں اس میں کچھ بہتری درج کی گئی۔

تجارتی ماہرین کے مطابق، اگر یہ پالیسیاں برقرار رہیں تو نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا بھر کی معیشتیں اس کے شدید اثرات محسوس کریں گی۔ بھارت جیسے ابھرتے ہوئے ممالک کو خاص طور پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے، کیونکہ امریکی پالیسیوں کا اثر براہِ راست برآمدات پر پڑ سکتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *