وقف بل کے خلاف احتجاج: کولکاتا، رانچی میں مظاہرے، احمد آباد میں 50 افراد زیرِ حراست

ادھر، مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا میں بھی وقف بل کے خلاف زبردست مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین نے ’وقف بِل واپس لو‘ کے نعرے لگائے اور حکومت کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔ اسی طرح، جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں بھی مسلم برادری کے افراد نے بل میں ترمیم کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

رپورٹس کے مطابق، جمعہ کی نماز کے بعد رانچی کی ایکرا مسجد کے باہر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا کر اپنی مانگیں رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وقف بِل میں تبدیلی سے ان کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *