مدھیہ پردیش: بی جے پی حکومت پر ایمبولینس گھوٹالے کا الزام، کانگریس کا سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی جے وردھن سنگھ نے الزام لگایا کہ حکومت نے فی ایمبولینس تقریباً 45 لاکھ روپے ادا کیے، جبکہ نئی ایمبولینس صرف 15 سے 20 لاکھ روپے میں خریدی جا سکتی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس اسکیم کے ذریعے تقریباً 600 کروڑ روپے کا مالی گھوٹالہ کیا گیا ہے، جس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہیے۔

اس دوران ریاست کے مختلف اسپتالوں میں استعمال کے بغیر کھڑی ایمبولینسوں کی تصویریں سامنے آئی ہیں۔ خاص طور پر بھوپال کے جے پی اسپتال میں نصف درجن سے زائد ایمبولینسیں بے کار کھڑی ہیں۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ اگر ان گاڑیوں کی مرمت کرائی جائے تو انہیں دوبارہ مریضوں کی سہولت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *