لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے وقف ترمیمی بل پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس بل کو جلدبازی میں پاس کرایا ہے، جبکہ اس پر عوام کو مزید غور و فکر کا موقع دیا جانا چاہیے تھا۔
مایاوتی نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ “پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل پر حکومت اور اپوزیشن کو سننے کے بعد یہی محسوس ہوتا ہے کہ اگر مرکز نے اس بل پر عوام کو مزید وقت دیا ہوتا اور ان کے تمام خدشات دور کرنے کے بعد اسے پیش کیا ہوتا تو یہ زیادہ بہتر ہوتا۔”