
ممبئی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹیرف کے اعلان کی وجہ سے عالمی کساد بازاری کے امکان سے پریشان سرمایہ کاروں کی طرف سے مقامی سطح پر ہوئی چوطرفہ فروخت کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی کاروبار میں افراتفری مچ گئی۔
بی ایس ای کا30 شیئرز پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 830.40 پوائنٹس یعنی 1.09 فیصد گر کر 76 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے 75464.96 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 312.25 پوائنٹس یعنی 1.34 فیصد لڑھک کر 23 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 22937.85 پوائنٹس پر آگیا۔
کاروبار کے آغاز میں سینسیکس 135 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 76160.09 پوائنٹس پر کھلا اور خبر لکھنے تک یہ 76,258.12 پوائنٹس کی بلند ترین جب کہ 75435.75 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر رہا۔ اسی طرح 60 پوائنٹس ٹوٹ کر 23190.40 پوائنٹس پر کھلا، نفٹی بھی 23,214.70 پوائنٹس کی بلندترین اور 22,921.60 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔