لالو پرساد کا آپریشن کامیاب، آئی سی یو سے جنرل وارڈ میں منتقل

لالو پرساد یادو کا آپریشن دہلی ایمس میں ہوا ہے۔ اسپتال میں ان کے ساتھ بیوی رابڑی دیوی اور فیملی کے کچھ دیگر اراکین بھی موجود ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>لالو پرساد یادو</p></div><div class="paragraphs"><p>لالو پرساد یادو</p></div>

لالو پرساد یادو

user

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کا دہلی واقع ایمس میں کامیاب آپریشن ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لالو پرساد گزشتہ 2 دنوں سے پیٹھ میں گہرے زخم کے سبب پریشان تھے۔ ان کا زخم ٹھیک نہیں ہو رہا تھا، جس کے بعد انھیں بدھ کی شام کو پٹنہ سے ایئر ایمبولنس کے ذریعہ دہلی ایمس لایا گیا۔ یہیں ان کا کامیاب آپریشن ہوا اور اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

ایمس کے سینئر ڈاکٹروں نے ان کا آپریشن کیا اور پھر کچھ دیر نگرانی میں رکھنے کے بعد انھیں آئی سی یو سے جنرل وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ لالو یادو کے ساتھ اسپتال میں ان کی بیوی رابڑی دیوی اور فیملی کے کچھ دیگر اراکین بھی موجود ہیں۔ گھر والے لالو پرساد کی طبیعت کو لے کر فکر مند نظر آ رہے ہیں، جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت میں جلد ہی بہتری دیکھنے کو ملے گی اور وہ پوری طرح صحت مند ہونے کی سمت آگے بڑھ رہے ہیں۔

اس سے قبل 2 اپریل کو پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لالو پرساد کے بیٹے تیجسوی یادو نے کہا تھا کہ انھیں پیٹھ اور ہاتھ پر زخم ہو گئے ہیں۔ دہلی میں آپریشن کے ذریعہ علاج ہونے کی امید بھی انھوں نے ظاہر کی تھی۔ تیجسوی نے بتایا کہ لالو پرساد بوقت دوپہر دہلی روانگی کے لیے ہوائی اڈہ پہنچے تھے، لیکن اچانک بلڈ پریشر میں گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ یہی وجہ ہے کہ انھیں پٹنہ کے پارس اسپتال میں داخل کیا گیا اور کچھ ٹیسٹ کیے گئے۔ پھر شام کے وقت ان کی روانگی دہلی کے لیے ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *