میانمار: 7.7 شدت کے تباہناک زلزلہ کے بعد اب تک 66 جھٹکے ہوئے محسوس، 3085 ہلاکتوں کی تصدیق، تقریباً 5000 زخمی

میانمار میں آئے زلزلہ کے بعد فوجی حکمراں مِن آنگ ہوائنگ نے بین الاقوامی مدد کی اپیل کی ہے۔ میانمار میں اب تک آئے 18 طاقتور زلزلوں میں سے 7.7 شدت کا زلزلہ دوسرا سب سے طاقتور زلزلہ تھا۔

<div class="paragraphs"><p>میانمار زلزلہ کی فائل تصویر، یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>میانمار زلزلہ کی فائل تصویر، یو این آئی</p></div>

میانمار زلزلہ کی فائل تصویر، یو این آئی

user

میانمار میں گزشتہ جمعہ کو آئے 7.7 شدت کے تباہناک زلزلہ کے بعد بھی کئی جھٹکے (آفٹر شاکس) مقامی لوگوں نے محسوس کیے ہیں۔ جھٹکوں کا یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ ملک کے موسمیاتی سائنس و آبی سائنس محکمہ کے مطابق جمعرات کی صبح تک 2.8 سے 7.5 شدت کے 66 جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریاستی انتظامیہ کونسل انفارمیشن ٹیم کے مطابق زلزلہ میں ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 3085 ہو گئی ہے۔ 4715 افراد اس دوران زخمی ہوئے ہیں اور 341 اب بھی لاپتہ ہیں۔

اس درمیان ریاستی انتظامیہ کونسل (ایس اے سی) کے سربراہ من آنگ ہوائنگ نے کہا کہ میانمار حکومت زلزلہ راحت و بازآبادکاری کوششوں کے لیے 500 ارب کیات (تقریباً 238.09 ملین ڈالر) امداد کرے گی۔ سرکاری روزنامہ ’دی گلوبل نیو لائٹ آف میانمار‘ کی رپورٹ کے مطابق میانمار کے لیڈر نے یہ بیان منگل کے روز نے پی تاؤ میں ایک نقد عطیہ تقریب میں دیا۔ پروگرام میں خیر خواہوں نے 104.44 بلین کیات (49.7 ملین ڈالر) نقد اور 12.4 بلین کیات (5.9 ملین ڈالر) قدر کی غیر نقدی چیزیں عطیہ کیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *