
حیدرآباد ۔ کے این واصف
اب تک ہم اس بات سے متفق تھے کہ لڑکیوں کے رشتے طئے نہ ہونے کا سبب لین دین، جوڑا گھوڑا وغیرہ جیسے مطالبات ہیں کیونکہ علمائے کرام، سوشیل رفامرز وغیرہ مسلسل سوشیل میڈیا اور جلسون وغیرہ کے خطابات مین اسی بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ لڑکیونت کی شادی میں تاخیر یا رکاوٹ کا سبب لین دین اور گھوڑے جوڑے کی مانگ ہے۔
لیکن حالیہ قانون ساز اسمبلی سیش میں نیا ایک انکشاف ہوا۔ تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آر ایس) قائد ہریش راؤ تلنگانہ میں سڑکوں کی خستہ حالت پر اسمبلی میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے تھے اسپیکر اسمبلی پرساد کمار نے ہریش راؤ کو ٹوکتے ہوئے کہا سڑکوں کا بدترین حال تو خود میرے حلقہ انتخاب وقارآباد کاہے
اور مزید کہا اس ضلع میں لڑکیوں کی شادیاں نہیں ہوپارہی ہیں کیونکہ رشتہ مانگنے والے سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے وقارآباد آنے سے قاصر ہیں۔ اسپیکر کے اس جملہ پر ایوان قہقہہ زار ہوگئی۔ مگر ہمارے ذہن مین یہ خیال آیا کہ کیا اب ہمارے سوشیل رفارمرز اپنی مہم کا فوکس تبدیل کریں گے۔